لاہور چیمبر الیکشن 2017-18 ، پروگریسیو گروپ کے ملک کلیم نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

لاہور چیمبر الیکشن 2017-18 ، پروگریسیو گروپ کے ملک کلیم نے کاغذات نامزدگی جمع ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کامرس رپورٹر) پروگریسیو گروپ نے ملک کلیم کو لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے آنے والے الیکشن 2018-19 میں ا یسوسی ایٹ کلاس کیلئے اپنا امیدوار نامزد کر دیا۔ملک کلیم نے اپنے کاغذات نامزدگی چیمبر میں جمع کرادیئے جس کے بعد پروگریسیو گروپ کے صدر خالد عثمان اور چودھری ارشد نے ان کی الیکشن کپمیئن کیلئے 5 ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔ جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس کیلئے 10 ٹیمیں مرتب کی گئی ہیں جو کہ ووٹران سے ڈور ٹو ڈور کمپئین میں گروپ کیلئے ووٹ مانگیں گے ۔کارپوریٹ کمپئین کے انچارج سید حسن رضا جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس کے لئے عبدالودود علوی ہوں گے ۔

مزید :

کامرس -