پی سی بی کا میچز کیلئے ٹکٹوں کی قیمتیں کم رکھنے کا فیصلہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں پاکستان سپر لیگ کے فائنل سے کم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے موقع پر ٹکٹوں کی قیمتیں 500روپے سے 6000روپے تک رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، فضل محمود،عمران خان،وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوڑر کی قیمت 6000روپے، جاوید میانداد،عبدالقادراور رمیز
زاجہ انکلوڑرڑ کی قیمت4000روپے ، نذر محمد اور انضمام الحق انکلوڑر کی قیمت2500روپے اور جنرل انکلوڑرڑ(سعید انور اور سرفراز نواز) کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 500روپے رکھی جائے گی۔ ٹکٹیں عید الاضحی کے بعد قذافی سٹیڈیم پر دستیاب ہوں گی۔