پاکستان سٹاک مارکیٹ ، مندا جاری انڈیکس مزید 741پوائنٹس گرگیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ ، مندا جاری انڈیکس مزید 741پوائنٹس گرگیا

 کراچی ( کامرس ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز انڈیکس 42ہزار پوائنٹس کی نچلی سطح پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی انڈیکس میں کمی ریکارڈکی گئی اور اس میں 1.77فیصد کمی دیکھی گئی۔ پورے دن میں ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں اگرچہ اتارچڑھاؤ دیکھا جاتا رہا لیکن کاروبار کے اختتام پر انڈیکس منفی رجحان پر بند ہوا او انڈیکس میں مجموعی طور پر 741پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 41233 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پورے دن کے دوران 69.6ملین حصص کا کاروبار ہوا۔ کمرشل بینکوں کے 19.2 ملین حصص کا کاروبار ہوا جبکہ ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن کے حصص کی تعداد19.1ملین رہی۔ ایک روز پیشتر سوموار کو انڈیکس 42ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا تھا اور کاروبار میں مجموعی طور پر 1.57فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...