شرجیل خان کے مستقبل کافیصلہ آج سنایا جائے گا

شرجیل خان کے مستقبل کافیصلہ آج سنایا جائے گا
 شرجیل خان کے مستقبل کافیصلہ آج سنایا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپورٹس رپورٹر )پاکستان سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر شرجیل خان کے کیس کی سماعت مکمل ہوچکی ہے اور ان کے کرکٹ کے مستقبل کا فیصلہ آج 30 ہوجائے گا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں پانچ سال معطلی کے علاوہ 20لاکھ روپے جرمانہ تک کی سزا سنائی جا سکتی ہے، ۔پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ ٹربیونل کی سربراہی جسٹس (ر) اصغر حیدر کررہے ہیں اور اس میں سابق چیئرمین پی سی بی لیفٹیننٹ جنرل (ر) توقیر ضیا اور سابق وکٹ کیپر وسیم باری بھی شامل ہیں ۔شرجیل خان پر امید ہیں کہ فیصلہ ان کے حق میں ہوگا جبکہ پی سی بی کے قانونی مشیر پر امید ہیں کہ شرجیل کو سزا ملے گی ۔سزا ملنے کی صورت میں شرجیل خان کی عید کی خوشیاں ماند پڑ جائیں گی ۔قومی کرکٹر شرجیل خان اور خالد لطیف کو پاکستان سپر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ کے الزامات کا سامنا ہے جس کے تحت پی سی بی نے دونوں کرکٹرز کو معطل کیا ہوا ہے جب کہ کرکٹرز کے خلاف کیس بھی چل رہا ہے۔ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں معطل کرکٹر شرجیل خان کے کیس کا فیصلہ ٹریبیونل آ ج سنائے گا۔اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں معطل کرکٹر شرجیل خان نے 29 جولائی کو حتمی تحریری دلائل جمع کروائے تھے۔