مجاہد مقصود بٹ نے ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس میں تاجروں کی کمیٹی تشکیل دیدی

مجاہد مقصود بٹ نے ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس میں تاجروں کی کمیٹی تشکیل دیدی

لاہور (کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر کے انتخابات کے لیے صدر انجمن تاجران لاھور مجاہد مقصود بٹ نے ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس میں تاجروں کی کمیٹی تشکیل دیدی جنہوں نے مارکیٹوں میں رابطے شروع کردئیے ہیں۔ رابطہ کمیٹی کے ممبران میں طیب رشید میر جنرل سیکرٹری انجمن تاجران لاھور،شاہد مقصود بٹ چئیرمین شاہ عالم مارکیٹ بورڈ،ایوب بٹ صدر شاہ عالم مارکیٹ بورڈ،ملک راحت علی جنرل سیکرٹری فوٹو مارکیٹ، چوہدری ریحان اقبال نائب صدر انجمن تاجران لاھور،اعجاز بٹ صدرمنٹگمری روڈ،میاں محمودالحسن صدر شوز مارکیٹ اوردیگر شامل ہیں۔

،اعجاز خان چئیرمین پاسا،نثار رسول خان چئیرمین ڈیفنس بورڈ،سعید مغل جنرل سیکرٹری بازار صداکاراں، حاجی اشفاق شامل ہیں۔ یہ کمیٹی ٹریڈرز کی تجاویز لیکر ان کے مطابق سٹریٹجی بنائے گی۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...