قومی ہاکی کے کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کو عید کی چھٹیاں مل گئیں

قومی ہاکی کے کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کو عید کی چھٹیاں مل گئیں

لاہور (سپورٹس رپورٹر )قومی ہاکی ٹیموں کے لاہور اور کراچی میں جاری تربیتی کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کو عید کی چھٹیاں دے دی گئیں ۔جوہر ٹاؤن ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کرنے والے قومی ڈویلپمنٹ ہاکی ٹیم کے کھلاڑی اپنے اپنے گھروں کو عید کی چھٹیاں منانے روانہ ہوگئے اور اب وہ چار ستمبر کو دوبارہ کیمپ میں رپورٹ کریں گے جبکہ سینئر کھلاڑی جن کا تربیتی کیمپ کراچی میں جاری تھا وہ عید کی چھٹوں کے بعد 9ستمبر کو کیمپ میں رپورٹ کریں گے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی