ٹڈاپ کی جانب سے کارپٹ ایکسپورٹرزکو ریکس سسٹم کے حوالے سے بریفنگ

ٹڈاپ کی جانب سے کارپٹ ایکسپورٹرزکو ریکس سسٹم کے حوالے سے بریفنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( کامرس ڈیسک)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کی جانب سے کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرزایسوسی ایشن میں ممبران کو رجسٹرڈ ایکسپورٹ سسٹم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ کا اہتمام کیا گیا ۔ کنسلٹنٹ ٹڈاپ کراچی شہر یار احمد، ڈائریکٹر ٹڈاپ لاہور عثمان قریشی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرعمر اشآف ، ایگزیکٹو آفیسر عبدا لستار سمیت دیگر نے کارپٹ ایکسپورٹرز کو ریکس سسٹم کے طریق کار اورفوائد کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا ۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین ریاض احمد، چیئر پرسن کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سعید خان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ ٹڈاپ کے افسران نے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مینوئل سسٹم کو ختم کر کے آئن لائن کر دیا گیا ہے اور ایکسپورٹرز اس سسٹم پر آئے بغیر جی ایس پی اور دیگر سہولیات سے استفادہ نہیں کر سکیں گے ۔

مزید :

کامرس -