سری لنکن کپتان چمارا کپوگیدرا ان فٹ

سری لنکن کپتان چمارا کپوگیدرا ان فٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو (اے پی پی) سری لنکن ٹیم کے قائم مقام کپتان چمارا کپوگیدرا کی فٹنس مسائل کے باعث بھارت کے خلاف شیڈول چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی، کپوگیدرا تیسرے ون ڈے کے دوران کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوئے تھے، سری لنکا اور بھارت کے درمیان چوتھا ون ڈے (کل) جمعرات کو کھیلا جائے گا۔
اور مہمان بھارتی ٹیم کو سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ سری لنکن ٹیم کے مینجر آسانکا گروسنہا نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ کپوگیدرا ابھی تک سو فیصد فٹ نہیں ہوئے اسلئے ان کی چوتھے ایک روزہ میچ میں شرکت کے بارے ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا، ان کی چوتھے ایک روزہ میچ میں شرکت کا حتمی فیصلہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کر لیا جائے گا۔