شیراپووا کا عالمی نمبر 2سیمو نا کو ہرا کر یو ایس اوپن کا فاتحانہ آغاز

شیراپووا کا عالمی نمبر 2سیمو نا کو ہرا کر یو ایس اوپن کا فاتحانہ آغاز

نیویارک (نیٹ نیوز) ماریا شرا پووا، وینس ولیمز، کیرولین وزنائیکی اور ڈوڈن فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں، سیمونا ہالپ اور جوہانا کونتا پہلے راؤنڈ میں شکستوں کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔ امریکہ میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں منگل کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میچ میں روس کی گولڈن گرل ماریا شرا پووا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف رومانوی کھلاڑی سیمونا ہالپ کو 6-4، 4-6 اور 6-3 سے زیر کر کے ایونٹ سے باہر کر دیا، امریکہ کی وینس ولیمز بھی پہلی آزمائش میں سرخرو رہیں، انہوں نے کزمووا کو شکست دی، ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی پہلی رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہیں، انہوں نے بزرنیسکو کو زیر کر کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی، ٹیمیا ببوس نے گلوبک کو ہرا کر دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا، دیگر کھیلے گئے میچز میں شوئی پینگ، سیبلکووا، ڈوڈن، مکارووا، سیلونی سٹیفنز، جولیا جارجز، علیزے کورنیٹ، پیٹرا کویٹووا بھی اپنی اپنی حریفوں کو ہرا کر دوسرے راؤنڈ میں داخل ہو گئیں۔دوسری جانب مینز سنگلز میں ثام قیوری، جان اسنر، کیون اینڈرسن، کائل ایڈمونڈ اور سٹیوجانسن دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی