امریکہ میں طوفان کے باعث کپاس کی پیداوار میں کمی

امریکہ میں طوفان کے باعث کپاس کی پیداوار میں کمی

لاہور(کامرس ڈیسک) امریکی تاریخ کے بڑے طوفان ہاروے نے کپاس کی فصل کو شدید متاثر کیا ہے۔ امریکہ کو امسال کپاس کی پیداور میں نمایاں کمی کاسامنا ہے۔نمایاں کمی کا سامنا ہے۔ امریکی محکمہ زراعت کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ کپاس کی کاشت اورپیداوار کے حوالے سے دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے۔ جہاں سالانہ 3,589,853, میٹرک ٹن کپاس پیدا ہوتی ہے۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے متعدد شہر ہاروے طوفان کے باعظ شدید بارشوں اور سیلاب کی لپیٹ میں ہیں۔ جس سے وسیع رقبے پر کپاس کی فصل شدید متاثر ہوئی ہے۔ تیز ہواؤوں نے نہ صرف کپاس کی فصل اکھاڑ پھینکی ہے جبکہ ہوا میں موجو؂د نمی کے باعث پھٹی میں موجود بیج(بنولہ) کے اُگاؤ کا اندیشہ ہے۔ امریکی شعبہ زراعت کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق ہاروے طوفان سے متاثرہ علاقوں میں کپاس کی پیداوار فی ایکٹر صرف تین سے چار گانٹھ ہی رہی ۔ اب 29082 گانٹھوں کی بجائے 21660گانٹھوں کی پیداوار متوقع ہے جو کہ ایک تشویشناک بات ہے۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...