رواں سال کے دوران پنجاب میں 90لاکھ روئی کی گانٹھیں پیداہوں گی

رواں سال کے دوران پنجاب میں 90لاکھ روئی کی گانٹھیں پیداہوں گی

فیصل آباد(بیورورپورٹ ) پاکستان کاٹن پروڈیوسرزاینڈ جننگ فیکٹریز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بتایاہے کہ رواں سال کے دوران پنجاب میں 90لاکھ ، سندھ میں ساڑھے 35 لاکھ ، بلوچستان میں ایک لاکھ 10ہزار ، کے پی کے میں 60ہزار روئی کی گانٹھیں پیداہوں گی۔ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہاکہ قبل ازیں ملک بھر سے ایک کروڑ 32لاکھ سے زائد روئی کی گانٹھیں حاصل ہونے کا امکان تھا تاہم حالیہ بارشوں اور موسمی تغیرات سمیت بعض دیگر وجوہات کی بناء پر کئی مقامات پر کپاس کی فصل کو نقصان پہنچا ہے جس سے اس کی پیداوار متاثر ہوئی ہے اس طرح اب کپاس کی گانٹھوں کی پیداوار ایک کروڑ 28لاکھ گانٹھوں کے قریب حاصل ہونے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہاکہ کپاس کی ہر گانٹھ کا وزن 170کلوگرام تک ہوتاہے ۔

جس کے باعث مذکورہ کپاس ملکی ضروریات پوری کرنے کیلئے ناکافی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کپاس کی فصل کو کیڑے مکوڑوں اور مختلف بیماریوں کے حملے سے بچانے کیلئے بھی بروقت اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ روئی کی پیداوار میں مزید کمی سے بچا جاسکے۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...