انٹرنیٹ ڈیٹا کاباسہولت استعمال‘ یوفون نے سپر انٹرنیٹ پیکج متعارف کرادیا

انٹرنیٹ ڈیٹا کاباسہولت استعمال‘ یوفون نے سپر انٹرنیٹ پیکج متعارف کرادیا

لاہور(پ ر)یوفون اپنے صارفین کو ان کے رابطے کے لئے درکار مصنوعات اور بلاتعطل خدمات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے اور صارفین کی زندگیوں کو سہولت پہنچانے کو یقینی بناتا ہے۔ یوفون سپر انٹرنیٹ پیکج متعارف کرا رہا ہے جو ڈیٹا استعمال کرنے والے صارفین کے لئے ایک منفرد چیز ہے۔ سپر انٹرنیٹ پیکج کو 100 روپے (بمعہ تمام ٹیکسز) میں سبسکرائب کیا جاسکتا ہے جو صارفین کو سات روز تک 1GBڈیٹا مہیا کرے گا اور اس پر کوئی اضافی چارجز لاگو نہیں ہوں گے۔ سپر انٹرنیٹ پیکج دکانوں اور مائی یوفون ایپ پر دستیاب ہوگا ۔ اس پیکج کی آزمائشی طور پر فراہمی کا آغاز پشاور، کوئٹہ، شیخوپورہ، قصور میں یکم جولائی سے 7 اگست تک ہوا ، اور اب یہ ملک بھر میں دستیاب ہے۔ پاکستان کے بہترین لوگوں کو اجاگر کرنے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے اس باریوفون کی صارف محترمہ رابعہ فیصل کو سامنے لایا گیا ہے۔ یہ لاہور میں واقع ریڈولنس کیک کی کامیابی کا نمایاں مثال ہیں۔ رابعہ فیصل نے پیر کو کراچی میں منعقد ہونے والے بلاگرز میٹ اپ میں یوفون کے سپر انٹرنیٹ مہم کا آغاز کیا۔ رابعہ نے اپنی والدہ سے بیکنگ کرنا سیکھی۔ بچپن میں وہ زیادہ تر اسی طریقے سے اپنے آپ کو مصروف رکھتی تھیں۔ ان کہنا ہے کہ کبھی انہوں نے نہیں سوچا تھا کہ بیکنگ کی طرف ان کا رجحان ایک مشہور بیکنک برانڈ میں تبدیل ہوجائے گا۔ وہ اپنی کامیابی کا پورا کریڈٹ اپنے پاس نہیں رکھتیں بلکہ اس کو اپنے معاون شوہر فیصل سے منسوب کرتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ ریڈولینس کی کامیابی میں ان کے شوہر نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ آج اگر یہ ایک مشہور برانڈ بنا ہے تو صرف اچھے ذائقے کی وجہ سے نہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اچھی سجاوٹ کا کمال بھی شامل ہے۔

رابعہ اور فیصل نے ایک ٹیم کی طرح کام کیا اور کاروبار کی ابتداء سے ہی دونوں ایک دوسرے کی طاقت بنے رہے۔

رابعہ یوفون کی ایک کسٹمر ہیں ۔ وہ بتاتی ہیں ،'یوفون کی قابل اعتماد سروس اور باسہولت پیکجز نے میری زندگی کو بہت آسان بنا دیا ہے۔ جب آپ اپنے کاروبار کی ابتداء کر رہے ہوتے ہیں اور اس کا بڑا نام بنانے کے لئے کوشاں ہوتے ہیں تو ایسے میں یہ بہت اہم ہوتا ہے کہ آپ اپنے کلائنٹس کو بہترین سروس مہیا کریں۔ ایک نئے کاروبار کو پھیلانے میں لوگوں کے الفاظ کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اور اسی وجہ سے میں اس بات پر خصوصی توجہ دیتی ہوں کہ میں اپنے کلائنٹس سے بوقت ضرورت رابطہ کے لئے ہر وقت دستیاب رہوں۔ اس کام میں یوفون میری بہت مدد کرتا ہے۔'

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...