پیاف فاؤنڈر ز الائنس الیکشن کی افتتاحی تقریب آج منعقد ہوگی

پیاف فاؤنڈر ز الائنس الیکشن کی افتتاحی تقریب آج منعقد ہوگی

لاہور(کامرس رپورٹر )پیاف فاؤنڈر ز الائنس نے لاہور چیمبر الیکشن2017-18 کے لیے اپنے انتخابی دفتر لینڈ مارک پلازہ جیل روڈ کے لئے افتتاحی تقریب آج ( بروز بدھ 30 اگست 2017 ) کو ظفر مارکی پنجاب یونیورسٹی گراؤنڈ میں منعقد ہو رہی ہے جس میں الائنس کے امیدواران کا اعلان کیا جائے گا ۔اس سلسلے میں تمام ممبران ووٹرز اور سپورٹرز کو دعوت نامے جاری کر دیے گئے ہیں۔ افتتاحی تقریب میں الائنس کے چیئرمین میاں انجم نثار‘الائنس سٹْئرنگ کمیٹی کے چیئرمین میاں محمد اشآف ‘ لاہور چیمبر کے صدر عبد الباسط سنیئر نائب صدر امجدعلی جاوا ۔ نائب صدر ناصر حید خان ۔ چیمبر کے سابق صدور ‘ میاں شفقت علی میاں مصباح الرحمن ظفر اقبال چوہدری‘ افتخار علی ملک ۔ شاہد حسن شیخ ۔ عرفان قیصر شیخ۔طارق حمید ۔فاروق افتخار۔ میاں ابوذر شاد۔محسن رضا بخاری‘ شیخ محمد آصف‘ پیآف کے چیئرمین عرفان اقبال شیخ وائس چیئرمین تنویر احمد صوفی وائس چیئرمین خواجہ شاہزیب اکرم ، لاہور چیمبرکے ایگزیکٹو ممبران ۔ انجمن تاجران ۔ قومی تاجر اتحاد‘ مارکیٹوں کے صدور اور جنرل سیکریٹریز لاہور ٹاؤن شب انڈسٹریز ایسوسی ایشن ۔ فیروز پور انڈسٹریل ایسوسی ایشن ‘کاہنا کاچھا انڈسٹریل ایسوسی ایشن ۔ کتار بند روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے الائنس امیدواروں کو اپنی حمایت کا عملی ثبوت فراہم کریں گے ۔

اس موقع پر الائنس کے قائدین میاں انجم نثار اور میاں محمد اشرف نے کہا کہ لاہور چیمبر الیکشن میں پیاف فاؤنڈرز الائنس کی کامیابیوں کا آغاز ہو چکا ہے کیونکہ کارپوریٹ کلاس اور خاتون سیٹ کسی دوسرے فرد یا گروپ نے کاغذات داخل نہیں کرائے اس لیے پیاف فاؤنڈرز الائنس بلا مقابلہ الیکشن جیت چکا ہے ۔ الائنس کے چیئرمین میاں انجم نثار نے اپنے بیان مین کہا ہے کہ کاروباری لحاط سے ماحول سازگار نہیں ۔ کاروباری برادری نامساعد حالات کے باوجود ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے ۔ برآمدات کو بڑھانے کے لئے کوئی قابل ذکر کوشیش نہیں کی گئیَ ۔ مہنگی بجلی و گیس اور ریفنڈز نہ ملنے کی وجہ سے برآمدی آرڈرز کی تعمیل و تکمیل نہ ہونے سے غیر ملکی گاہک ہمسایہ ملکوں کا رخ کرنے لگے ہیں ۔ ٹیکس حکام کاروباری طبقہ کو سہولتیں اور ترغیبات دینے کی بجائے مشکل ترین گوشواروں اور سزاوں کا خوف دلا کر کاروباری افراد کی پریشانیوں میں اضافہ کر رہے ہیں ۔ سٹئیرنگ کمیٹی کے چیئرمین میاں محمد اشرف نے افسوس کا اظہار کیا کہ کاروباری طبقہ کی طرف سے بار بار توجہ دلانے کے باوجود حکومت حالات بہتر بنانے کے لیے کوئی ٹھوس اور نتیجہ خیز اقدامات نہیں کر سکی ۔انہوں نے کہاکہ مشکل ترین کاروباری حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے الائنس نے موزوں کاروباری شخصیات کو ٹکٹ دیئے ہیں ۔ انہوں نے مارکیٹ صدور اور انڈسٹریل ایسوسی ایشنوں کے عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا کہ وہ کاروباری طبقہ کے اتحاد کو مضبوتر اور نتیجہ خیز بنانے میں ہمیشہ شاندار کردار ادا کرتے ہیں اور پاکستان کے پریمئر چیمبر میں پیاف فاؤنذرز الائنس کے امیدواروں کو کامیاب کراتے ہیں ۔اس موقع پر پیاف کے چیئر مین عرفان اقبال شیخ نے کہاکہ پیاف فاؤنڈر ز الائنس کا 15وا ں سال کامیابی سے جاری وساری ہے اور اسی طرح بزنس کمیونٹی کی خدمت کرتے رہیں گے ا نہوں نے کہا کہ سال کے دوران کاروباری طبقہ کو درپیش مشکلات کے ازالہ میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی

مزید : کامرس