صنعتوں کے تحفظ کیلئے ڈی جی ایل ڈی اے اور چیف ٹاؤن پلانرکی کاوشیں لائق تحسین ہیں: لاہور چیمبر

صنعتوں کے تحفظ کیلئے ڈی جی ایل ڈی اے اور چیف ٹاؤن پلانرکی کاوشیں لائق تحسین ...

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط نے شہر کے مختلف حصوں میں واقع صنعتوں کے تحفظ کے لیے کوششیں کرنے اور لاہور چیمبر و پنجاب حکومت کے درمیان بہترین رابطہ کاری پر ڈی جی ایل ڈی اے زاہد زمان اور چیف ٹاؤن پلانر خالد محمود شیخ کو سراہا ہے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ شہر کے مختلف حصوں میں بکھری صنعتوں کی منتقلی کا معاملہ کاروباری برادری کے لیے شدید پریشانی کا سبب بنا تھا لیکن وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے کاروبار دوست اقدامات ، ڈی جی ایل ڈی اے زاہد زمان اور چیف ٹاؤن پلانر خالد محمود شیخ کی کوششوں سے یہ معاملہ سلجھ رہا ہے جس سے کاروباری ماحول پر بڑے اچھے اثرات مرتب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان صنعتوں کی منتقلی کے فیصلے پر عمل درآمد کردیا جاتا تو اربوں روپے کی مشینری برباد اور لاتعداد افراد کا روزگار داؤ پر لگ جاتا لیکن بروقت اقدامات نے صنعتکاروں کو بھاری نقصان سے بچالیا ہے۔ انہوں نے لاہور چیمبر اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے پر الماس حیدر اور میاں عبدالرزاق کو بھی سراہا۔

ا

؂نہوں نے توقع ظاہر کی کہ ایل ڈی اے کی طرح دیگر ادارے بھی تاجروں کے مسائل حل اور شراکت داری کو فروغ دیں گے۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...