ای سی ایل سے نام خارج، شاہ زیب کل برطانیہ روانہ ہونگے

ای سی ایل سے نام خارج، شاہ زیب کل برطانیہ روانہ ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر ) ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام خارج ہونے پر کرکٹر شاہ زیب حسن کل برطانیہ روانہ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ ٹو اسپاٹ فکسنگ کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔ معطل کرکٹر شاہ زیب حسن نے ای سی ایل سے نام خارج ہونے کے بعد برطانیہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہ زیب حسن جمعرات کو برطانیہ روانہ ہوں گے اور عید برطانیہ میں منائیں گے۔شاہ زیب حسن 2 ہفتے بعد وطن واپس لوٹیں گے۔ معطل کرکٹر کی اہلیہ اور بچے برطانیہ میں مقیم ہیں۔ عدالت نے شاہ زیب حسن کو ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے۔ شاہ زیب حسن کے خلاف اسپاٹ فکسنگ کیس ٹربیونل میں زیر سماعت ہے۔