موبائل فونز کی درآمدات میں 48فیصد اضافہ ، 68ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں

موبائل فونز کی درآمدات میں 48فیصد اضافہ ، 68ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں

 لاہور(کامرس رپورٹر) رواں مالی سال کے دوران ٹیلی کام کے شعبہ کی ملکی درآمدات میں 53.53 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ رواں مالی سال 2017-18ء کے پہلے ماہ جولائی کے دوران موبائل فونز کی قومی درآمدات میں 48 فیصد سے زائد کااضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی 2017ء کے دوران 68.57 ملین ڈالر مالیت کے موبائل فونز درآمد کئے گئے ہیں جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی 2016ء کے دوران 46.20 ملین ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق جون 2017ء کے مقابلے میں جولائی 2017ء کے دوران موبائل فونز کی درآمد میں 4.89 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ جون 2016ء کے دوران موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 72.54 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے پہلے ماہ کے مقابلہ مںی رواں مالی سال کے ابتدائی ماہ جولائی کے دوران موبائل فونز کی قومی درآمدات میں 48.41 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی بی ایس کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی 2017ء کے دوران ٹیلی کام کی مجموعی قومی درآمدات میں 53.53 فیصد کے اضافہ سے درآمدات کا حجم 114.01 ملین ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ جولائی 2016ء کے دوران ٹیلی کام کی درآمدات کا حجم 74.26 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...