آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکا، فاسٹ باؤلر جوش ہیزلووڈ ان فٹ

آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکا، فاسٹ باؤلر جوش ہیزلووڈ ان فٹ

ڈھاکہ (نیٹ نیوز) آسٹریلوی فاسٹ باؤلر جوش ہیزلووڈ فٹنس مسائل کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف آخری ٹیسٹ اور دورہ بھارت سے باہر ہو گئے۔ ہیزلووڈ بنگلہ دیش کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز سائیڈ سٹرین انجری کا شکار ہوئے تھے، ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد بتایا کہ ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اور انہیں مکمل صحت یاب ہونے میں وقت لگے گا۔

اسلئے ہیزلووڈ بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ اور اس کے بعد آئندہ ماہ شیڈول دورہ بھارت سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔ توقع ہے کہ ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کا اعلان آج بدھ کو کیا جائے گا۔

 

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...