شاداب خان کیریبین لیگ میں دوبارہ ایکشن میں دکھائی دیں گے

شاداب خان کیریبین لیگ میں دوبارہ ایکشن میں دکھائی دیں گے

لاہور (سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے نوجوان لیگ سپنر شاداب خان کیریبین پریمئرلیگ میں دوبارہ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق شاداب خان فٹنس ٹیسٹ دینے کے لیے لاہور آئے تھے تاہم تایاکی وفات کی وجہ سے وہ فٹنس ٹیسٹ مکمل نہیں کرسکے ۔

شاداب خان سی پی ایل میں نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کررہے ہیں اور اب تک 6میچز میں14.60کی اوسط سے 10وکٹیں لے کر ایونٹ میں زیادہ شکار کرنے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی