فلم میں اچھا کردار ملتا ہے تو اسے ضرور قبول کرتی ہوں،محرمہ علی

فلم میں اچھا کردار ملتا ہے تو اسے ضرور قبول کرتی ہوں،محرمہ علی
 فلم میں اچھا کردار ملتا ہے تو اسے ضرور قبول کرتی ہوں،محرمہ علی

  

لاہور ( فلم رپورٹر) معروف اداکارہ و ماڈل محرمہ علی نے کہا ہے کہ ٹی وی کے فنکاروں نے پاکستان فلم انڈسٹری کو نئی زندگی دی ہے جو نہایت خوش آئند بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چند سال پہلے تو پاکستان میں فلمیں بننا ہی بند ہو گئی تھیں اور اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو اب دوبارہ سے اپنے قدموں پر کبھی کھڑا نہیں کیا جا سکتا مگر خدا کا شکر ہے کہ نوجوان فنکاروں کی فلموں میں آمد سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بھرپور اضافہ ہوا اور اب دھڑا دھڑ اچھی اور معیاری فلمیں بنائی جا رہی ہیں جو انڈسٹری کی تعمیر اور بقاء کے لئے نہایت ضروری ہے ۔محرمہ علی نے کہا کہ بنیادی طور پر اداکارہ و ماڈل ہوں لیکن جب بھی کسی فلم میں اچھا کردار ملتا ہے تو اسے ضرور قبول کرتی ہوں۔

مزید : کلچر