بلے شاہ کا صوفی ازم میں اہم کردار ہے:ڈاکٹر صغریٰ صدف

بلے شاہ کا صوفی ازم میں اہم کردار ہے:ڈاکٹر صغریٰ صدف

لاہور( فلم رپورٹر)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچرڈائریکٹر ڈاکٹر صغریٰ صدف نے کہا ہے کہ بلے شاہ کا صوفی ازم میں اہم کردار ہے۔ان کی شاعری صدیوں تک زندہ رہے گی۔قصور کی درتی میں آج بھی ان فیض جاری و ساری ہے۔صوفیا کرام کی برصغیر پاک ہند کے لوگوں کیلئے گراں قدر خدمات ہیں۔اسلام کے پرچار کے ساتھ ساتھ ان ہستیوں نے اخوت اور بھائی چارے کا بھی درس دیا ہے۔پلاک ہر صوفی بزرگ کے پیدائش اور وفات کے دن کو منا رہا ہے۔پنجابی شاعری دنیا کی پسندیدہ شاعری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کلچر کمپلیکس میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر نامور شاعروں اور پنجاب کے گلو کاروں نے بلے شاہ کی شاعری سنائی کر خود داد وصول کی۔

مزید : کلچر