پریانکا چوپڑا پھر سلمان خان کی ہیروئن بنیں گی

پریانکا چوپڑا پھر سلمان خان کی ہیروئن بنیں گی
 پریانکا چوپڑا پھر سلمان خان کی ہیروئن بنیں گی

ممبئی (نیٹ نیوز)بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ایک بار پھر سلمان خان کی ہیروئن بنیں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پریانکا چوپڑافلم ریس کے سیکوئل ریس تھری میں سلمان خان کے ساتھ اداکاری کریں گی۔بالی ووڈ دبنگ خان اور پریانکا تقریبا9 برس بعد پھر سے ایک ساتھ فلم میں نظرآئیں گے۔ 2008 میں ریلیز ہونیوالی فلم گاڈ تسی گریٹ ہو میں انہوں نے ایک ساتھ اداکاری کی تھی جبکہ 2007 میں فلم سلام عشق اور2004 میں فلم مجھ سے شادی کروگی میں پہلی بار دونوں اداکار ہیرو ہیروئن کے طور پر آمنے سامنے آئے تھے۔ اداکارہ جیکولین فرنینڈس بھی ریس تھری کی کاسٹ میں شامل ہیں۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...