لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام’’ محفل ستا ر‘‘ کا انعقاد

لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام’’ محفل ستا ر‘‘ کا انعقاد

لاہور(فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام’’ محفل ستا ر‘‘ کا انعقادگزشتہ روز الحمرا ہال نمبر 3میں ہوا۔جس میں استادمحمد سلیم خان (پونچھ گھرانے والے)،اپنے ساتھیوں نیہاعطا، آئیدہ حامدیعقوب،امبر امتیاز، اشفابشیر،زینب شیخ،ریحانہ فاطمہ ،رافعہ اکرم،ثناء اور شانزے نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا ء کیپٹن عطامحمد خان نے اس پروگرام کے حوالے سے بتایا کہ موسیقی کی اس نششت سے عوام لطف اندوز ہوئے۔

مزید : کلچر