ٹریفک حادثے میں زخمی پروڈکشن بوائے چاند حکومتی امداد کا منتظر
لاہور ( فلم رپورٹر) ٹریفک حادثے کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والاپروڈکشن بوائے چاند حکومتی امداد کا منتظرہے ۔چند روز قبل ٹریفک حادثے میں چاند کی ٹانگ اور جبڑا ٹوٹ گیا تھا اور جسم کے دیگر حصوں پر بھی شدید زخم آئے تھے ۔ گھر کا واحد کفیل کے زخمی ہونے کی وجہ سے چاند کے گھر پر فاقوں نے ڈیرے ڈال لئے ہیں اور بہتر علاج نہ ہونے کی وجہ سے اس کے زخم مزید خراب ہونے لگے ہیں ۔
اس حوالے سے تھیٹر کے فنکاروں اور پروڈکشن بوائز نے پنجاب حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چاند کا فوری طور پر اچھے ہسپتال میں سرکاری سطح پر علاج کروایا جائے اور اس کے گھر والوں کی مالی امداد کی جائے ۔