شکیل صدیقی، سلیم آفریدی اوررؤف لالہ سٹیج ڈرامہ میں اکٹھے

شکیل صدیقی، سلیم آفریدی اوررؤف لالہ سٹیج ڈرامہ میں اکٹھے

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان و بیرون ممالک کامیڈی کے حوالے سے مشہور پاکستانی فنکار شکیل صدیقی، سلیم آفریدی رؤف لالہ عید الاضحی کے موقع پر یکجا ہوکر عوام کے لئے ڈرامے پیش کریں گے۔عید قربان کے موقع پر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں نیا اردو مزاحیہ کھیل ’’کیا بک را ہے ‘‘پیش کیا جائے گا۔ ڈرامے کی تحریر رؤف لالہ کی ہے جبکہ پیش کش سفیر بٹ، پروڈیوسر طاہر یونس اور ہدایتکار ایم جمیل راہی ہیں۔ ڈرامے کی کاسٹ میں شکیل صدیقی، سلیم آفریدی، رؤف لالہ، ماریہ خان، نعیمہ گرج، نعمان خان،ولی شیخ، تبو، پرویز صدیقی، مہک نور،شکیل شاہ، شاہین مصور،گلزار چانڈیو، ریاض شیروانی، شاہد رانا شامل ہیں۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...