عید تہوار پر ایک سے زائد پاکستانی فلمیں ریلیز کرنے کا رواج بدستور قائم

عید تہوار پر ایک سے زائد پاکستانی فلمیں ریلیز کرنے کا رواج بدستور قائم

لاہور(فلم رپورٹر)عید تہوار پر ایک سے زائد پاکستانی فلمیں ریلیز کرنے کا رواج بدستور قائم، سال بھر خاموشی اور تہواروں پر بیک وقت ایک سے زائد فلمیں بنا کر ریلیز کرنے سلسلہ زور پکڑتا جارہا ہے۔ رواں سال عیدالفطر پر دو فلمیں ’’یلغار‘‘ اور ’’مہرالنساء وی لب یو ‘‘ ریلیز کی گئیں۔ جبکہ عید قربان پر بھی دو بڑی فلمیں ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ اور ’’نامعلوم افراد ٹو‘‘ ریلیز کی جارہی ہیں۔فلم ’’تم ہی تو ہو‘‘اور’’شور شرابہ‘‘عید کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہیں۔ شوبز حلقوں کی جانب سے رواں سال 2017 میں سکس سگما فلمز کی ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ کو سال کی سب سے کامیاب فلم تصور کیا جارہاہے۔ فلم کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے فلم کے پروڈیوسر شہزاد نصیب کا کہنا ہے کہ سکس سگما کے پلیٹ فارم سے اب تک بنائی جانے والی فلموں کو ہماری سوچ سے بھی بڑھ کر پذیرائی ملی ہے۔ عیدالاضحی پر ریلیز ہونے والی ہماری فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ سے بھی ہم نے بہت توقعات وابستہ کر رکھی ہیں جبکہ ہم سے زیادہ عوام نے ہم سے توقعات وابستہ کر لی ہیں ۔

اس فلم کو بین الاقوامی سطح کے عین مطابق تیار کیا گیا ہے پوری ٹیم نے فلم پر سخت محنت کی ہے امید ہے کہ فلم شائقین کے معیار پر پوری اترے گی۔ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ ماڈل و گلوکار مہوش حیات کا کہنا ہے کہ فلم کی تشہیر نا صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک بھی مناسب انداز میں کی گئی ہے۔ ہماری پوری ٹیم نے مل کرپاکستانی عوام کے لئے عید کا ایک خصوصی تحفہ فلم کی صورت میں تیار کیا ہے۔ اور ہمیں پوری امید ہے کہ یہ عوام کے لئے عید کے کسی تحفے سے کم نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو سپورٹ کرنے میں پاکستانی عوام نے دلچسپی لینا شروع کر دی ہے۔ پاکستانی عوام کی اب پہلی ترجیح پاکستانی فلمیں ہوتی ہیں۔ اس صورتحال میں اب معیاری فلموں کو بننا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔ اداکار ہمایوں سعید کا کہنا تھاکہ کہ فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ ایک مکمل فیملی فلم ہے۔ بڑے بجٹ سے بننے والی فلم کو خصوصی طور پر عید کے لئے بنایا گیا تھا تاکہ پاکستانی عوام کی عید کو خوشیوں کو مزید دوبالا کیا جاسکے ۔ عیدالعضحی پر جہاں دو بڑی اردو فلموں ’’پنجاب نہیں جا?ں گی‘‘ اور ’’نامعلوم افراد ٹو‘‘ کا ٹکرا? ہوگا وہیں دو بڑی پشتو فلمیں ’’جرم او سزا ‘‘ اور ’’لمبے‘‘ بھی عید پر مقابلے کے لئے تیار ہیں۔ پشتو فلموں کے تجزیہ نگاروں کے مطابق بڑی عید پر دو فلمیں ایسی بھی ہیں جس میں کئی چیزیں مشترک ہیں اور وہ فلمیں ارباز خان اینڈ کمپنی کی جرم او سزا اور شاہد عثمان اینڈ کمپنی کی لمبے ہیں یہ دونوں فلمیں نہ صرف بڑی بجٹ کی ہے بلکہ کاسٹ اور کریڈٹ کے اعتبار سے بھی انتہائی مضبوط فلمیں تصور کی جا رہی ہے، دونوں فلموں کا رائٹر ایک مکالمہ نگار ایک کیمرہ مین ایک ہیرو اور ہیروئن ایک دونوں فلموں کی میکنگ پر ارباز خان اور شاہد عثمان نے دن رات ایک کرکے محنت کی ہے دونوں فلموں کو فلم ٹریڈ والے پاور فل فلمیں قرار دے رہے ہیں۔دونوں فلموں کا ایک ہی دن ریلیز اور ٹاکرے سے شوبز تجزیہ نگار عجیب کشمکش میں مبتلا ہے اور وہ کوئی حتمی فیصلہ کے حق میں نہیں البتہ ان کا کہنا ہے کہ دونوں فلمیں کی کامیابی کے چانسز بہت ہی زیادہ ہیں کیونکہ دونوں فلموں کی اسٹوڈیوز رپورٹ انتہائی شاندار بتائی جا رہی ہے۔عید الاضٰحی پر پشاور میں ارباز خان اور شاہد عثمان میں کون ہوگا عید کا ڈان یہ بات ابھی قبل از وقت ہے۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...