عامرسمیع خان کے صوفیانہ کلام’’’اوہناں لئی مرکے ویکھ لیا‘‘ کی ریکارڈنگ

عامرسمیع خان کے صوفیانہ کلام’’’اوہناں لئی مرکے ویکھ لیا‘‘ کی ریکارڈنگ

لاہور(فلم رپورٹر)معروف بھنگڑا سٹارعامرسمیع خان نے اپنے نئے صوفیانہ کلام’’اوہناں لئی مرکے ویکھ لیا‘‘ کی ریکارڈنگ کاآغاز کردیا۔ اس صوفی کلام کی ریکارڈنگ ان دنوں کلک سٹوڈیو میں مکمل کی جارہی ہے اس صوفی کلام کو معروف شاعر ملک آصف شہزاد نے لکھا ہے جبکہ اس کا میوزک خاور حسین نے ترتیب دیاہے اس صوفی کلام کو عید الضحیٰ پر ساز گولڈ پروڈکشن ملک بھرمیں اور سوشل میڈیا پر ریلیز کرے گی۔ایک ملاقات کے دوران عامر سمیع خان نے بتایاکہ اس صوفی کلام کو وہ دل سے گارہے ہیں کیونکہ اس کی شاعری اور میوزک ان کے دل کو چھو گیاہے ایک سوال کے جواب میں عامرسمیع نے بتایاکہ ان کی خواہش تھی کہ وہ کوئی صوفی کلام ریکارڈ کروائیں ۔

اور ان کی یہ خواہش معروف صحافی و شاعر ملک آصف شہزاد نے پوری کردی ان کا یہ پہلا صوفی کلام ہے جسے ریکارڈ کرواتے ہوئے انہیں بہت مزہ آرہاہے اور جتنا مزہ انہیں ریکارڈ کراتے ہوئے آیا ہے اس سے زیادہ مزہ ان کے پرستاروں کو سن کر آئیگا عامر سمیع خان نے کہاکہ اس صوفی کلام میں اضافی شاعری کے طور پر بابابلھے شاہ کی رباعیات بھی شامل کی گئی ہیں جنہوں نے کلام کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔عامر سمیع خان نے مزید کہاکہ انہیں امید ہے کہ ان کے پرستارعید پر ریلیز ہونے والے اس صوفی کلام کو بہت زیادہ پسند کریں گے اور یہ کلام ان کے لیئے عید کا تحفہ ثابت ہو گا وہ اب صوفی کلام مسلسل ریکارڈ کرواتے رہیں گے۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...