پیمرا کی مانیٹرنگ سخت، چینلز کے خلاف گھیرا تنگ ہونے لگا

پیمرا کی مانیٹرنگ سخت، چینلز کے خلاف گھیرا تنگ ہونے لگا

لاہور(فلم رپورٹر) پیمرا نے چینلز کی مانیٹرنگ سخت کر دی۔ غیر اخلاقی و قابل اعتراض مواد نشر کرنے والے چینلز کے خلاف گھیرا تنگ ہونے لگا، ماضی میں عوام کی جانب سے کئی بار شکایات کے بعد اب پیمرا نے اپنی پالیسی پر عملی کام کرنا شروع کر دیا ہے البتہ ابھی صرف اور صرف انتباہ کے نوٹس جاری کئے جارہے ہیں۔ جبکہ نوٹس میں وضاحت طلب کی جارہی ہے۔ انٹرٹیمنٹ چینل کے ڈراموں سمیت مختلف چینل کے مارننگ شوز، پر بھی کڑی نگرانی کی جارہی ماہ اگست میں پیمرا کی جانب سے کئی چینلز کو نوٹس جاری کرکے وضاحت طلب کی جاچکی ہے۔ حال ہی میں پیمرا کی جانب سے تین بڑے انٹرٹینمٹ چینلز کو ڈراموں میں ناشائستہ، غیر اخلاقی و قابل اعتراض مواد دکھانے پر نوٹس بھی جاری کئے گئے ہیں۔ جبکہ دو چینلز کو کالے جادو کی ترغیب پر مبنی پروگرام نشر کرنے پر انتباہ جاری کیا گیاہے۔ جبکہ پیمرا کی جانب سے ممنوعہ اشتہارات نشر کرنے پر بھی نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر عوام نے پیمرا کے اقدامات کو سہراتے ہوئے کہا ہے کہ پہلا قدم نوٹس جاری کرنا اچھا فیصلہ ہے۔

لیکن صرف نوٹس پر ہی منجمند ہونے کے بجائے کچھ سخت فیصلے بھی کرنے ہوں گے تاکہ ہمارے گھروں میں چلنے والے ٹی وی ڈراموں میں سے مکمل طور پر غیر اخلاقی و غیر شائستہ کونٹینٹ کا مکمل خاتمہ ہوجائے۔

مزید : کلچر