طورخم پر جمرود، باڑہ اور لنڈی کوتل کے عوام کا بڑا مظاہرہ

طورخم پر جمرود، باڑہ اور لنڈی کوتل کے عوام کا بڑا مظاہرہ

ملک بھر کی طرح قبائلی علاقہ جات (فاٹا)میں امریکہ پالیسی اور امریکی صدر کے پاکستان پر بے بنیاد اور من گھڑت الزامات کے خلاف حتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے فاٹا کی تمام ایجنسیوں میں اور تحصیلوں میں امریکی صدر کے پالیسیوں خلاف شدید احتجاجی مظاہرے کئے گئے پہلی بار فاٹا میں سیا سی مذہبی سماجی اور قومی شخصیات نے ایک ساتھ احتجاجی ریلیاں نکالیں اور امریکی صدر سے بھر پور نفرت کا اظہا ر کیا قبائلی عوام نے ہر ایجنسی اور تحصیل میں امریکی صدر کے پتلے نذر آتش کئے مظاہروں میں فاٹا میں رہا ئش پذیر اقلیتی برادری سکھ اور مسیحی برادری نے بھی امریکہ مردہ باد ریلیوں اور مظاہروں میں بھر پور شرکت کی مظاہروں اور ریلیوں کے دوران پو رے فاٹا سبز ہلالی پر چموں سے رنگین ہو گیا تھا سب سے بڑی ریلی اور مظاہرہ پا ک افغان بارڈر طورخم پر کیا گیا جہاں خیبر ایجنسی کی تنیوں تحصیلوں جمرود باڑہ اور لنڈیکوتل کے قومی مشران ملکان سمیت سیاسی مذہبی رہنماؤں سمیت ہزاروں عام لوگوں نے شرکت کی جمرود اور باڑہ کے قومی مشران ملکانان سیاسی ومذہبی رہنماوں نے تاریخی باب خیبر سے احتجاجی ریلی نکالی جو لنڈیکوتل پشتوکے مشہور شاعر اور بابائے غزل امیر حمزہ خان شنواری کے مزار پر لندیکوتل میں نکالی گئی ریلی سے مل گئی ور سینکڑوں گاڑیوں کی ریلی میں شریک ہزاروں لوگوں نے حمزہ بابا مزار سے روانہ ہو کر پا ک افغان بارڈر طورخم پر اختتام کو پہنچ گئی وہاں پر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے زیرو پوائنٹ تک جانے کی کوشش کی لیکن انتظامیہ نے وہاں جانے سے روک دیا تاکہ بارڈر پر کو ئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے ۔

پاک افغان بارڈر طورخم پر ہزاروں مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے پا کستا ن پیپلز پارٹی کے رہنماء ملک وارث ،سیاسی رہنماء اور قبائلی مشر ملک دریا خان ،ملک عبدالرزاق آفریدی ،ملک خالد خان آفرید ی کسٹم کلئیر نگ ایجنٹس کے چیئر مین معراج الدین ،جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء شمس الدین ،جماعت اسلامی سئینررہنماء مقتدر شاہ ،بنارس شنواری ،مولانا شیعب ،قاری سید عالم شنواری ،پیر عبداللہ شاہ اور دیگر نے کہا امریکی پالیسی کو مسترد کر دیا پاکستانی عوام اور پاک فوج نے دہشت گر دی کے خلاف بہت زیا دہ قر بانیاں دی ہیں امریکی صدر پاکستان کے خلا ف بیان اور دھمکیوں کو واپس لے کر معافی مانگیں کیونکہ پاکستا ن نہ تو عراق ہے اور نہ ہی شام جو اس پر کو ئی قبضہ کر سکے پاکستان ایک ایٹمی قوت اور منظم فوجی قوت رکھتا ہے قبائلی عوام پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں قبائلی عمائدین اور سیاسی رہنماوں نے کہا کہ قبائلی عوام نے اپنے ملک کیلئے پہلے بھی قربانیاں دی ہیں اور اب بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کر ینگے قبائلی عوام کے احتجاج میں خیبر ایجنسی کی سکھ برادری اور مسیحی برادری نے بھی شرکت کی اقلیتی برادری نے پاکستان کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور امریکہ اور امریکی صدر کے خلاف شدید نعرہ بازی کی امریکہ مردہ باد ریلی کی وجہ سے طورخم سرحد کو تین گھنٹے بند رکھا گیا ،لنڈی کوتل میں امریکہ مردہ باد ریلی کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے اہلکار اور ایف سی کے جوان مظاہرین کی حفاظت کے لئے جگہ جگہ تعینات کئے گئے تھے۔

مزید : ایڈیشن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...