شاہد آفریدی افغان لیگ کھیلیں گے

شاہد آفریدی افغان لیگ کھیلیں گے

لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انگلش ٹی ٹونٹی لیگ کے بعد نئی لیگ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔شاہد آفریدی اس وقت ہمپشائر کی جانب سے کھیلنے کے لیے برطانیہ روانہ ہوچکے ہیں جہا ں وہ ایونٹ کے سیمی فائنل اپنی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔انگلش ٹی ٹونٹی لیگ کے اختتام پر شاہد آفریدی 11ستمبرسے افغان کرکٹ لیگ میں حصہ لیں گے۔

،سابق کپتان افغان کرکٹ لیگ میں حصہ لینے والے پا کستان کے واحدکھلاڑی ہوں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی