سپورٹس بورڈ تمام گیمز کیلئے بھر پور اقدامات کر رہا ہے‘ محمد آصف

سپورٹس بورڈ تمام گیمز کیلئے بھر پور اقدامات کر رہا ہے‘ محمد آصف

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ٹیم سنوکر ورلڈ چمپئن محمد آصف نے کہا ہے کہ سپورٹس کے فروغ کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب بہترین اقدامات کر رہاہے ، سپورٹس بورڈپنجاب نے انٹرنیشنل معیار کا سٹیٹ آف دی آرٹ سوئمنگ پول بنایا ہے جو پاکستان میں اپنی طرز کا پہلا جدید ترین سوئمنگ پول ہے ، جس میں سنوکر روم بھی بنایاگیا ہے جس کا افتتاح کرکے مجھے خوشی ہورہی ہے ،صوبائی وزیر کھیل جہانگیرخانزادہ اور ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کے سپورٹس کے فروغ کیلئے اقدامات قابل تحسین ہیں ۔ان خیالات کا اظہارسٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس پر سنوکر روم کے افتتاح کے موقع پر کیا ، اس موقع پر محمد آصف نے اپنی تصویر کی بھی نقاب کشائی کی ، صوبائی وزیرکھیل جہانگیرخانزادہ، صوبائی وزیر ایوب گادھی، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذواالفقار احمد گھمن، ڈائریکٹرسپورٹس محمد انیس شیخ، سنوکر اونر ایسوسی ایشن کے عہداران محمد عمران نوشاہی اور کرامت غوری بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیرکھیل جہانگیرخانزادہ نے کہا ہے کہ محمد آصف نے پاکستان کا نام بلند کیا ہے۔

اس پر پوری قوم کو فخر ہے سنوکرکے کھیل کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے وزیراعلیٰ پنجاب کھیلوں میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں کھیلوں کے بہترین انفراسٹرکچر کو قائم کرنے کیلئے پنجاب میں ترقیاتی کام کیے جارہے ہیں صوبہ بھر میں گراؤنڈز اور جمنازیم بنائے جارہے ہیں، ہمیں خوشی ہے کہ محمدآصف سٹیٹ آف دی آرٹ سوئمنگ کمپلیکس پر بھی سنوکر کے فروغ کیلئے بچوں کی تربیت دیں گے۔ ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقارا حمد گھمن نے کہا ہے کہ محمد آصف نے پوری دنیا میں پاکستان کا سرفخر سے بلند کیا ہے سنوکر کے فروغ کیلئے ہم محمد آصف کے ساتھ مل کر کام کریں گے ،پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس پر بہترین سنوکر روم بنایا گیا ہے جہاں پرمحمد آصف اور ان کی ٹیم ہمارے کھلاڑیوں کو ہفتہ میں دو دن تربیت دیں گے، یہ ہمارے لیے خوشی کی بات ہے ۔ سنوکر ورلڈ چیمپئین محمد آصف نے مزید کہا ہے کہ خواہش ہے کہ سنوکر کیلئے انٹرنیشنل سطح کی اکیڈیمی بنائے جائے ، سپورٹس بورڈپنجاب کا میں شکریہ ادا کرتا ہوں جو سنوکر سمیت تمام گیمز کیلئے بھر پور اقدامات کر رہا ہے سٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس پاکستان کا سب سے میعاری اور اپنی نوعیت کا واحد سوئمنگ پول ہے اس پر دو دن سوئمنگ کی تربیت کرکے مجھے خوش ہوگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...