کالام میں نیشنل گڈ گورننس اور لیڈر شپ کورس اختتام پذیر

کالام میں نیشنل گڈ گورننس اور لیڈر شپ کورس اختتام پذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( آن لائن )خیبر پختون خوا اولمپک ایسوسی ایشن اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے تعاون کے سے نیشنل گڈ گورننس اور لیڈر شپ کورس گزشتہ روز پرفضا مقام کالام (سوات )میں اختتام پذیر ہوگیا‘کورس کے دوران مختلف کھیلوں کے مقابلوں کابھی انعقاد کیا گیا ‘پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر اور سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ اختتامی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی تھے ‘ کورس میں کھیلوں سے وابستہ 35 شخصیات نے شرکت کی جبکہ ان کے ساتھ تین سینئر سپورٹس جرنلسٹس بھی شامل تھے‘یہ مجموعی طور پر تیسرا کورس ہے جو اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد ہوا‘ اس سے قبل ایک کورس 2006 اور دوسرا 2009 میں منعقد کیا گیا ‘ ان کے ہمراہ پی او اے کے سیکرٹری اور آرگنائزنگ سیکرٹری ذوالفقار علی بٹ سمیت تمام سپورٹس ایسوسی ایشنز کے صدور و سیکرٹریز بھی موجود تھے ‘تین روزہ کورس میں نیشنل کورس ڈائریکٹر اور آئی او سی کے میاں محمد رفیق‘ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن پی او اے پروفیسر پابندہ اے ملک ‘سینئر نائب صدر پاکستان جمناسٹک فیڈریشن ‘محمد شفیق صدر ہینڈ بال فیڈریشن سمیت دیگر شخصیات لیکچر دئیے۔