محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب نے تقرر وتبادلوں کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب نے تقرر وتبادلوں کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

لاہور(نامہ نگار)حلقہ این اے 120کے ریٹرننگ افسر کے نوٹس پر محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب نے این اے 120کے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے بعد تقرر وتبادلوں کا نوٹیفکیشن واپس لے لیاہے۔تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 120میں ضمنی الیکشن 17ستمبر کو ہوگا ۔اس حوالے سے ریٹرننگ افسرمیاں محمد شاہدکے روبرو ووٹر نوید کی جانب سے شکایات جمع کروائی گئی تھی کہ الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے بعد لوکل گورنمنٹ انتظامیہ نے بڑے پیمانے پر افسران کے تقرر وتبادلے کردئیے ہیں جو الیکشن قوانین کیخلاف ہے جس پرریٹرننگ ا فسرنے تقرر وتبادلوں کا نوٹس لیتے ہوئے نوٹیفکیشن فوری واپس لینے کاحکم دیاتھا جس پر عمل کرتے ہوئے محکمہ لوکل گورنمنٹ نے افسران کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن واپس لے لیاہے۔

نوٹیفکیشن واپس

 

مزید : علاقائی