ڈیمانڈ میں کمی سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی کردی گئی

ڈیمانڈ میں کمی سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی کردی گئی

لاہور (کامرس رپورٹر)ملک میں جاری حالیہ بارشوں سے ترسیلی نظام شدید متاثر ، دوسری جانب بارشوں کے باعث موسم کی تبدیلی کی وجہ سے ڈیمانڈ میں نمایاں کمی ہو گئی ۔ ڈیمانڈ میں کمی سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی کردی گئی ۔بڑے شہروں میں رات کو لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ مکمل بند کر دیا گیا ۔ صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ روز صبح کے وقت ہونے والی بارش سے لیسکو کا ترسیلی نظام شدید متاثرہوا ۔ لیسکو کے پانچ گرڈز بند ہو گئے جبکہ 83 فیڈرز ٹرپ کر گئے ۔ جس کی وجہ سے صوبائی دارالحکومت کا بڑا علاقہ بجلی کی فراہمی سے محروم ہو گیا ۔ بارش رکنے کے بعد لیسکو کی جانب سے فوری طور پر بحالی کا کام شروع کر دیا گیا جو رات گئے تک مکمل ہو گیا ۔ دیگر ڈسکوز میں بھی ایسی ہی صورت حا ل رہی ۔ گزشتہ روز شہروں میں چھ سے آٹھ جبکہ دیہی علاقوں میں آٹھ سے دس گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔

لوڈ شیڈنگ

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...