ایم ایس ریلوے ہسپتال کی ماسٹر ان ہاسپٹل مینجمنٹ ڈگری رجسٹر نہ کرنے کیخلاف درخواست پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو نوٹس
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ایم ایس ریلوے ہسپتال کی ماسٹر ان ہاسپٹل مینجمنٹ ڈگری رجسٹر نہ کرنے کے خلاف درخواست پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج30اگست تک جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے ڈاکٹر مسعود عامر کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کی جانب سے ایڈوکیٹ حسن مجید عدالت میں پیش ہوئے، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے اس سے قبل ڈگریوں کی رجسٹریشن کی جا رہی تھی، ڈگری کی رجسٹریشن نہ ہونے سے گریڈ 19 میں ترقی التوا کا شکار ہے،عدالت پی ایم ڈی سی کو ڈگری کی رجسٹریشن کے احکامات جاری کرے، عدالت نے پی ایم ڈی سی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور کیس پر کارروائی آج 30اگست تک ملتوی کردی۔