تمام محکموں کے کنٹریکٹرز کے بقایا جات کی فوری ادائیگی کی جائے، وزیر اعلی کی ہدایت

تمام محکموں کے کنٹریکٹرز کے بقایا جات کی فوری ادائیگی کی جائے، وزیر اعلی کی ...

لاہور (جنر ل ر پو رٹر ) وزیر اعلی پنجاب نے محکمہ خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ تمام محکموں، اداروں اور کنٹریکٹرز کے بقایا جات کی فوری ادائیگی کی جائے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب نے محکمہ خزانہ کو کہا ہے کہ اس وقت حکومت پنجاب کے ذمہ جتنے بھی بقایا جات ہیں، ان کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کیا جائے ، تمام اداروں اور محکموں کے رْکے ہوئے بل فوری ادا کئے جائیں ،اس سلسلے میں ادائیگی جلد مکمل کی جائے تاکہ تمام کام جلد مکمل ہوسکیں۔

ادائیگی کی ہدایت

مزید : علاقائی