کنئیرڈ کالج کی جانب سے طالبہ کو فسٹ ائیر میں داخلہ نہ دینے کیخلاف پرنسپل کو نوٹس

کنئیرڈ کالج کی جانب سے طالبہ کو فسٹ ائیر میں داخلہ نہ دینے کیخلاف پرنسپل کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے کنئیرڈ کالج کی جانب سے طالبہ کو فسٹ ائیر میں داخلہ نہ دینے کے خلاف پرنسپل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ سمیت طلب کر لیاہے۔عدالت نے کنیرڈ کالج میں داخلے کی خواہش مند طالبہ زینب عتیق کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فسٹ ائیر میں طالبہ کو حافظ قرآن کے اضافی 25 نمبر نہیں دئیے گئے جس کے باعث اسے داخلہ نہیں مل سکا ،عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت کالج انتظامیہ کو 25 اضافی نمبر دے کر داخلہ دینے کا حکم دے ۔کالج کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کنئیرڈ کالج میں داخلے مکمل ہو چکے ہیں اور تمام طالبات نے داخلہ فیسیں بھی جمع کروا دی ہیں ،اب اضافی نمبروں کے ساتھ داخلہ ممکن نہیں ہے جس پرعدالت نے کالج پرنسپل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ۔

مزید :

علاقائی -