لاہور ہائیکورٹ ، غصیلے کوّوں کی جوڑی نے سائلین اور وکلاء کو پریشان کر دیا

لاہور ہائیکورٹ ، غصیلے کوّوں کی جوڑی نے سائلین اور وکلاء کو پریشان کر دیا

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ میں غصیلے کوّوں کی ایک جوڑی نے سائلین اور وکلا ء کو خوفزدہ کرنامعمول بنالیا،گزشتہ روز بھی ان کے حملے سے عبداللہ نامی ایک سائل زخمی ہوگیا۔لاہور ہائی کورٹ کے ڈیڑھ سو سالہ پرانے برگد کے درخت کی شاخوں میں چھپے کوے جب نیچے سے گزرنے والوں پر اچانک حملہ کرتے ہیں تو لوگوں کی دوڑیں لگ جاتی ہیں۔ بعض لوگوں پر تو یہ حملہ اتنا شدید ہوتا ہے کہ وہ لہولہان ہوجاتے ہیں،کوّوں کے اس غصے کی وجہ کچھ بھی ہو مگر ان کے حملوں نے وکلاء کو بھی پریشان کر رکھا ہے۔ سیکرٹری ہائیکورٹ بار عامر سعید نے اس حوالے سے بار انتظامیہ کوہدایت کی ہے کہ سائلین اور وکلا ء کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے ان کوّوں کاکوئی بندوبست کیا جائے ۔

مزید : علاقائی