اسلام آباد اور کراچی ایئر پورٹس کی مجوزہ نجکاری کیخلاف دائر درخواست پر حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس

اسلام آباد اور کراچی ایئر پورٹس کی مجوزہ نجکاری کیخلاف دائر درخواست پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے اسلام آباد اور کراچی ایئر پورٹس کی مجوزہ نجکاری کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس علی باقر نجفی نے یہ نوٹس سول ایوی ایشن ملازمین کی درخواست پر جاری کئے ،درخواست گزاروں کے وکیل عامر سعیدراں نے موقف اختیار کیاکہ سول ایوی ایشن ایکٹ کے تحت ائیر ٹرانسپورٹ اور ایوی ایشن سروسز مینجمنٹ غیر ملکی کمپنی کے سپرد نہیں کی جا سکتی، ائیر پورٹس کی مینجمنٹ غیر ملکی کمپنی کے سپرد کرنا قومی سلامتی کے منافی ہوگا ، ائیر پورٹس کے رن وے اور ریڈار سسٹم پاک فضائیہ کے بھی زیر استعمال ہوتے ہیں جس کی وجہ سے اہم قومی تنصیبات تک دشمن کی رسائی ممکن ہو سکتی ہے، سول ایوی ایشن کی مینجمنٹ غیر ملکی کمپنی کے پاس چلی گئی تو ملکی دفاع پر بہت بڑا سوالیہ نشان اٹھے گا، انہوں نے استدعا کی کہ حکومت پاکستان کو ائیرپورٹس کی نجکاری سے روکنے کا حکم دیا جائے ، عدالت نے اس کیس کی مزید سماعت کے لئے 13ستمبر کی تاریخ مقرر کی ہے ۔

مزید :

علاقائی -