سی این جی اسٹیشن سے رقم وصولی کے غیر قانونی نوٹس بھجوانے کیخلاف درخواست پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے جواب طلب

سی این جی اسٹیشن سے رقم وصولی کے غیر قانونی نوٹس بھجوانے کیخلاف درخواست پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے سی این جی اسٹیشن سے رقم وصولی کے غیر قانونی نوٹس بھجوانے کے خلاف درخواست پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے جواب طلب کر لیا ہے۔جسٹس شاہد وحید نے محمدزاہد کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست نے موقف اختیار کیا کہ 2007 ء سے این او سی لے کر کام کر رہے ہیں،ٹی ایم اے کی جانب سے نقشہ کی اجازت کو جواز بنا کر رقم وصولی کے غیر قانونی نوٹس بھجوائے جا رہے ہیں،عدالت بھجوائے گئے نوٹسز کالعدم قرار دے، عدالت نے وکلا ء کے دلائل مکمل ہونے پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔
چیئرمین پیمرا کو کام سے روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیئرمین پیمرا ابصار عالم کو ان کے عہدے پر کام سے روکنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے ،اس سلسلے میں آمنہ ملک نامی خاتون نے ایک متفرق درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی اہلیت کو عدالت میں چیلنج کررکھا ہے اور یہ معاملہ زیرالتواء ہے ۔چیئرمین پیمرا ابصار عالم عدلیہ مخالف تقاریر نشر نہ کرنے کے عدالتی حکم پر عمل درآمد کروانے میں بھی ناکام رہے ہیں ۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بنیادی کیس کے حتمی فیصلے تک چیئرمین پیمرا ابصار عالم کو عہدے پر کام کرنے سے روکا جائے۔

مزید :

علاقائی -