سابق وزیراعظم نواز شریف کی مبینہ عدلیہ مخالف تقریر کیخلاف کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

سابق وزیراعظم نواز شریف کی مبینہ عدلیہ مخالف تقریر کیخلاف کیس کی سماعت غیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم میاں محمدنواز شریف کی مبینہ عدلیہ مخالف تقریر کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار کے پیش نہ ہونے پر کارروائی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی ۔جسٹس مامون رشید شیخ کے روبرو مقامی شہری سید محمود اختر نقوی کی درخواست سماعت کے لئے پیش کی گئی لیکن درخواست گزار کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے کوئی کارروائی نہ ہوسکی، درخواست میں کہاگیا ہے کہ میاں محمدنواز شریف نے ایوان اقبال میں وکلاء کنونشن سے خطاب کے دوران پاناما کیس کے عدالتی حکم کے خلاف توہین آمیز تقریر کی ۔

مزید :

علاقائی -