گھر کی الاٹمنٹ منسوخی کا حکم معطل

گھر کی الاٹمنٹ منسوخی کا حکم معطل

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ریلوے ملازم کے گھر کی الاٹمنٹ منسوخی کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے الاٹمنٹ منسوخی کا حکم معطل کر دیا ۔جسٹس فرخ عرفان خان نے ٹکٹ کلکٹر طارق محمود کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ریلوے افسران میرا گھر کسی دوسرے افسر کو الاٹ کرنا چاہ رہے ہیں،قانون کے مطابق کسی افسر کے گھر کی الاٹمنٹ ٹھوس جواز کے بغیر منسوخ نہیں کی جا سکتی،گھر کی الاٹمنٹ منسوخی کا حکم کالعدم کیا جائے، عدالت نے الاٹمنٹ منسوخی کا حکم نامہ معطل کرتے ہوئے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ وزیر آباد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور کیس پر مزید کارروائی 8 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

مزید : علاقائی