نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن کے ریسرچرز کا ٹیچنگ الاؤنس ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن معطل

نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن کے ریسرچرز کا ٹیچنگ الاؤنس ختم کرنے کا ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن کے ریسرچرز کا ٹیچنگ الاؤنس ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیاہے۔این ایف سی ایمپلائز ایسویسی ایشن کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن کے ٹیچنگ سٹاف کو 18ہزار روپے سے زائد ملنے والا ریسرچ الاؤنس ایک انتظامی نوٹیفیکیشن کے ذریعے ختم کر دیا، انہوں نے کہا کہ ریسرچرز کو ملنے والے الاؤنس کے خاتمے سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ متاثرہ اساتذہ کی بجائے ایسوسی ایشن نے کس حیثیت سے درخواست دائر کی، اساتذہ سیاست کرنے آتے ہیں یا پڑھانے آتے ہیں؟ عدالت نے مزیدریمارکس دیئے کہ سرکاری اداروں میں کام کرنے والے ملازمین اداروں میں سیاست کر رہے ہیں،حد یہ ہے کہ اساتذہ احتجاج کے نام پر خود ہی تعلیمی اداروں کو تالے لگا دیتے ہیں، اگر درخواست گزار اساتذہ کے طالب علموں کے امتحانی نتائج عدالت میں طلب کر لئے گئے تو پتہ چل جائے گا کہ اساتذہ کتنی ریسرچ کرتے اور کتنی سیاست کرتے ہیں تاہم عدالت نے نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن کے ریسرچرز کا ٹیچنگ الاؤنس ختم کرنے سے متعلق نوٹیفیکیشن معطل کرتے ہوئے یہ الاؤنس بحال کردیا جبکہ چیئرمین این ایف سی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب بھی طلب کر لیاہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...