مغلپورہ ، بہن کو طلاق ملنے پر بھائی پھندے سے جھول گیا

مغلپورہ ، بہن کو طلاق ملنے پر بھائی پھندے سے جھول گیا

لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) مغلپورہ کے علاقے میں بہن کو طلاق ملنے کے طعنوں سے دلبرداشتہ 22سالہ بھائی پھندے سے جھول گیا ۔ پو لیس نے لا ش کو مردہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ مغلپورہ کے علاقے سوہواڑی کے رہائشی 22سالہ علی رضا کی بہن کو کچھ عرصہ قبل طلاق ہو گئی جس کی وجہ سے علی رضا اکثرپریشان رہتا تھا گزشتہ روز علی رضا نے اپنے آپ کو کمرے میں بند کیا اور پنکھے کے ساتھ لٹک کر خودکشی کر لی ،اہلخانہ کی اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لا ش کو قبضے میں لے لیا جسے بعد ازاں ضروری قانونی کاروائی کے بعد تدفین کے لیے ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...