جعلی کرنسی بنانے والی مشینوں کا جھانسہ دیکر لوگوں کو لوٹنے والے گروہ کے 2ملزم گرفتار

جعلی کرنسی بنانے والی مشینوں کا جھانسہ دیکر لوگوں کو لوٹنے والے گروہ کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سٹی ر پو رٹر ) راوی روڈ پولیس نے کارروائی کر کے جعلی کرنسی بنانے والی مشینوں کا جھانسہ دے کر شہریوں سے رقم لوٹنے والے گروہ کے دوملزمان کوگرفتار کر لیا۔ملزمان شہریوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر بلاتے اور ان کو جعلی کرنسی بنانے والی جعلی مشینیں دے کر لوٹ لیتے ،ملزمان کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔ مرکزی ملزموں کے دوکارندے پولیس کے ہتھے چڑھے جبکہ جعلساز گروہ کے اصل ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پورے گینگ کا سراغ لگا رہے ہیں۔ ایک ملزم عبدالحمید کا کہنا ہے کہ وہ سات آٹھ برس سے اس کام میں ملوث ہے۔ لوگوں کو جعلی کرنسی بنانے والی ایسی مشینیں جو کہ جعلی ہوتی تھیں یہ کہہ کر فروخت کرتے تھے کہ وہ اس سے اصلی کرنسی بنا سکتے ہیں۔ پکڑے جانے والے ملزمان نے ہیر پھیر کا عملی مظاہرہ بھی کر کے دکھایا۔ ان کاکہنا تھا کہ وہ لوگوں کو سادہ کاغذ پر رنگ والا پانی لگا کر نیلے شیشوں میں لگا کر دکھاتے اور دھوپ میں رکھنے کو کہتے کہ ایسے نوٹ تیار ہو جائے گا۔ پھر اصلی نوٹ پیش کر دیتے، اس طرح سے لوگوں کو کیمیکل اور جعلی کرنسی بنانے کا سامان فروخت کر دیتے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور ان سے مزید تفتیش کر کے اصل ملزمان کا سراغ لگایا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -