اینٹی وہیکل لفٹنگ اسٹاف نے کار چور کو گرفتار کر لیا، 8گاڑیاں برآمد

اینٹی وہیکل لفٹنگ اسٹاف نے کار چور کو گرفتار کر لیا، 8گاڑیاں برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) اینٹی وہیکل لفٹنگ اسٹاف کینٹ نے کار چور کو گرفتار کر لیاجبکہ پولیس نے ملزم سے چوری شدہ 8گاڑیاں بھی برآمد کرلی ہیں۔بتا یا گیا ہے کہ اینٹی وہیکل لفٹنگ اسٹاف کینٹ نے اطلاع ملنے پر کارروائی کر تے ہوئے کار چور زبیر عرف زبیری کو گرفتار کرلیا،ملزم بڑی مہارت کے ساتھ کار کا لاک کھول کر گاڑی چوری کرتا اور فرار ہوجاتا۔پولیس کے مطابق ملزم زبیر عرف زبیری کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں 100سے زائد وارداتوں کے مقدمات درج تھے۔چھاپے کے دوران ملزم کے قبضہ سے 8چوری شدہ کاریں برآمد کر لی گئی ہیں،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

مزید :

علاقائی -