اینٹی نارکوٹکس فورس کی 14کارروائیاں ، ایک ارب کی974کلو گرام منشیات برآمد، 13 ملزمان گرفتار ، 3گاڑیاں بھی ضبط

اینٹی نارکوٹکس فورس کی 14کارروائیاں ، ایک ارب کی974کلو گرام منشیات برآمد، 13 ...

لاہور(کرا ئم ر پو رٹر) اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے ملک کے مختلف حصوں میں کی گئی 14کارروائیوں کے دوران تقریباًایک ارب روپے بین الاقوامی مالیت کی974کلو گرام منشیات برآمد کر لی۔ برآمد شدہ منشیات میں928کلو گرام چرس،44.5کلو گرام افیون، 1.05کلو گرام ہیروئن اور 53 گرام ایکس ٹیسی گولیاں شامل ہیں۔ان کارروائیوں کے دوران منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 13 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور 3گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں۔ اے این ایف کوئٹہ نے خفیہ اطلاع پر مبنی 2 الگ الگ کارروائیوں کے دوران 887 کلو گرام منشیات قبضے میں لے لیں۔

مزید : علاقائی