ڈیفنس، کپڑے کی دکان اورگودام میں آتشزدگی ، 50لاکھ مالیت کا مال خاکستر

ڈیفنس، کپڑے کی دکان اورگودام میں آتشزدگی ، 50لاکھ مالیت کا مال خاکستر
  1. لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)ڈیفنس کے علاقے میں کپڑے کی دکان اور گودام میں آتشزدگی کے نتیجے میں 50لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال جل گیا تاہم ریسکیو اور فائر برگیڈ کے عملے نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔بتایا گیا ہے کہ ڈیفنس اے کے علاقے بھٹہ چوک کے قریب کپڑے کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دکان اور اس سے ملحقہ گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اور فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔ دکان کے مالک کے مطابق اس کا 50لاکھ سے زائد مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا ہے ۔

مزید : علاقائی