ناقص کارکردگی پر متعدد پولیس افسران کی سروس ضبط

ناقص کارکردگی پر متعدد پولیس افسران کی سروس ضبط

لاہور (کرا ئم ر پو رٹر )ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے گزشتہ روز قلعہ گجر سنگھ انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر میں صدر اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن کی ماہانہ کرائم میٹنگ کی۔جس میں ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن کاشف اسلم اور ایس پی صدر انویسٹی گیشن مہر ممتاز تمام سرکل ایس ڈی پی ا و صاحبان و انچارج انویسٹی گیشن نے شرکت کی۔جس میں ناقص کارکردگی دکھانے پرانسپکٹر عمران یسین انچارج انویسٹی گیشن تھانہ چوہنگ کی 1سال سروس ضبط،انسپکٹر ظفر اقبال انچارج تھانہ ٹاؤنشپ2سال سروس ضبط،انسپکٹر محمد شبیر انچارج تھانہ سندر 1سال سروس ضبط،SIامتیاز احمد انچارج تھانہ سبزہ زار 1سال سروس ضبط،SIنعیم اللہ انچارج تھانہ رائیونڈ 1سال سروس ضبط،SIشرجیل انچارج تھانہ گرین ٹاؤن 1سال سروس ضبط،SIعمیر ثاقب سابقہ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ 1سال سروس ضبط،SIمحمد سلیم سابقہ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مصطفی ٹاؤن1سال سروس ضبط کی گئی جبکہ انسپکٹر عتیق احمد انچارج تھانہ مانگا منڈی کو اچھی کارکردگی پر نقد انعام اور C-IIIسرٹیفکیٹ کا اعلان کیا گیا۔صد ڈویژن کے تمام ایس ڈی پی ا و صاحبان کی پوور سپرویزن کی وجہ سے اظہاروجوہ کے نوٹس جاری کیے گئے۔

مزید : علاقائی