آئی جی پنجاب نے 3ایس پیز کے تبادلے منسوخ،2کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کردئے

آئی جی پنجاب نے 3ایس پیز کے تبادلے منسوخ،2کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری ...

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے 3ایس پیز کے تبادلے منسوخ کرنے کا آرڈر جاری کردیاہے ۔ ذرا ئع کے مطا بق ایس پی کینٹ رانا طاہر،ایس پی سکیورٹی راولپنڈی وقار صہیب اور ایس پی محمد فیصل کا تبادلہ منسوخ کردیا گیا ہے ۔ ایس پی محمد فیصل کی سکیورٹی ڈویژن راولپنڈی ،رانا طاہر رحمان کو ایس پی نویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن لاہور تعینات کرنے کے احکامات جاری ہوئے تھے،رانا طاہر کو بطور ایس پی کینٹ آپریشنز کام جاری رکھنے کا حکم جبکہ ایس پی سی آئی اے ندیم عباس تاحال عہدے کا چارج نہ سنبھال سکے ہیں ۔ دریں اثناءآئی جی پنجاب نے2 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق، ایس پی انویسٹی گیشن مظفر گڑھ سیف اللہ خان کو ایس پی انویسٹی گیشن راجن پور کی خالی آسامی پر جبکہ تقرری کے منتظر ڈی ایس پی نصر اللہ خان نیازی کو ایس ڈی پی او بڑا گھر ننکانہ صاحب تعینات کیا ہے۔

مزید : علاقائی