پنجا ب پولیس نے اپنے تمام پٹرول پمپ ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کرلیا

پنجا ب پولیس نے اپنے تمام پٹرول پمپ ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کرلیا

لاہور(کرا ئم ر پو رٹر)پنجا ب پولیس نے صوبے بھر میں واقع اپنے پٹرول پمپس ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلا ت کے مطا بق آئی جی پولیس پنجاب نے ایبٹ روڈ پر واقع اپنے آفس کا پٹرول پمپ 8 لاکھ روپے ماہانہ ٹھیکے پردیدیا ہے۔ بتایاگیا ہے کہ پنجاب پولیس نے یہ فیصلہ صوبے بھر میں واقع تمام پٹرول پمپس کو نقصان سے نکالنے کیلئے کیا ہے۔

ڈی آئی جی پولیس ویلفیئر پنجاب کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ ٹھیکے پر دینے سے پنجاب پولیس کی آمدن میں اضافہ ہوگا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...